عراق میں امریکی سفارت خانے کا علاقائی کشیدگی میں اضافے کے بعد سکیورٹی الرٹ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے نے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے اور امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں سفر سے گریز کریں اور چوکنا رہیں۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اتوار کی شب یہ انتباہ جاری کیا ہے اور یہ امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ اوسط میں کشیدگی کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔
The U.S. Embassy in Baghdad advises all U.S. citizens of heightened tensions in Iraq and the requirement to remain vigilant. Additional information can be found on the U.S. Embassy website at U.S. Citizen Services.https://t.co/zYvVmAqIA3
— U.S. Embassy Baghdad (@USEmbBaghdad) May 12, 2019
اس سے چند روز قبل ہی امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بغداد کا اچانک دورہ کیا تھا جس کا مقصد ان کے بہ قول امریکا کی جانب سے عراق کی حکومت کی حمایت کا اظہار تھا۔انھوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ وہ عراق کو ملک میں امریکیوں کو تحفظ مہیا کرنے کی ضرورت کا احساس بھی دلانا چاہتے تھے۔
امریکا کو ایران کے بارے میں یہ انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ وہ مشرقِ اوسط میں امریکی مفادات کے لیے خطرے کا موجب بن رہا ہے اور انھیں ڈرا دھمکا رہا ہے۔اس کے بعد اس نے اپنا ایک اور لڑاکا طیارہ بردار بحری بیڑا خطے میں بھیج دیا ہے اور بی 52 بمبار طیارے بھی بھیجے ہیں۔