کیلیفورنیا: دنیا کا سب سے ننھا اور کم وزن بچہ بحفاظت گھر پہنچ گیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں دنیا کے سب سے کم وزن مگر صحت مند نومولود کی پیدائش عمل میں آئی ہے۔ اس بچے کا پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف 245 گرام یا تقریبا ایک پائو تھا۔
صرف 23 ہفتوں اور تین دن اپنے ماں کے بطن میں رہنے والی اس بچی کا نام پیار سے سیبی [Saybie] رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے آپریشن سے قبل بچی کے والد کو مطلع کیا تھا کہ بچی کی خطرناک صحت کے باعث اس کا عرصہ حیات صرف ایک گھنٹہ ہی ہوگا۔ مگر خدا کی قدرت دیکھئے کہ وہ ایک گھںٹہ بڑھتا بڑھتا پورے دن اور پھر ہفتے میں تبدیل ہو گیا۔
ڈاکٹرز کو دوران زچگی میں پیچیدگیوں کی وجہ سے آپریشن کرنا پڑا اور انہیں بچی کی جان کے بارے میں شدید خطرات لاحق تھے۔ مگر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں پانچ ماہ گزارنے کے بعد اس کو اب اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اسپتال سے فراغت کے وقت اس کا وزن پانچ پائونڈ تھا جو ڈاکٹروں کے نزدیک صحت مند ہے۔
-
سعودیوں کو سوگوار چھوڑ کر جانے والی بچی "دانہ" کون ہے ؟
سعودی عرب میں Snap Chat کی مشہور شخصیت کے طور پر جانی جانے والی بچی "دانہ ...
مشرق وسطی -
مکہ مکرمہ : ہسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے والی خاتون کی شناخت
مکہ مکرمہ میں پولیس کے میڈیا ترجمان محمد الغامدی کے مطابق 11 رمضان کو جدہ ضلع کے ...
مشرق وسطی -
یمنی بچے کا سعودی ولی عہد کے ذاتی خرچ پر ریاض میں علاج
رواف آل عوفان کو والدین اور سعودی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ریاض منتقل کر دیا گیا
مشرق وسطی