قطر نے امریکی دباو پر مکہ کانفرنسوں میں شرکت کی: سی این این
سعودی عرب میں دو روز قبل منعقد ہونے والی عرب، خلیجی اور اسلامی سربراہ کانفرنسوں میں قطر کی شرکت اس وقت ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ قطری وفد کی مکہ میں سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کسی ملک کے دبائو کا نتیجہ نہیں بلکہ عرب دنیا اور عالم اسلام کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنےمیںمدد فراہم کربا ہے۔
قبل ازیں امریکی میڈیا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر نے امریکی دبائو کے بعد مکہ سمٹس میں شرکت کی تھی۔
سی این این نے بتایا کہ امریکا نے قطر کو مکہ کانفرنسوں میں شرکت کے لیے دبائو ڈالا جس کے بعد دوحہ نے اپنا وفد سعودی عرب روانہ کردیا تھا۔
'سی این این' کے مطابق وائیٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قطر سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ رابطے ختم کرے اور فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں ترک کرے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بلائے گئے فوجی افسر جعمہ کے روز اسلامی تعاون تنظیم، ،عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاسوں میں قطری وفد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت سے قبل تمام خلیجی رہ نمائوںنے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
' سی این این' کے، مطابق قطری وزیراعظم نے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع ہر بیشتر دیگر خلیجی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ تاہم قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی اور عرب سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کا مقصد عرب، عالم اسلام، مشترکہ امن اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔