نوترے ڈیم کیتھڈرل کی پہلی’سروس‘ میں عبادت گزاروں کی ہلمٹ پہن کر شرکت
دو ماہ پہلے فرانس کے تاریخی کیتھڈرل کی عمارت کو خوف ناک آتش زدگی سے شدید نقصان پہنچا تھا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آتش زدگی سے متاثرہ تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل کی بحالی کے بعد پہلی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس میں مسیحی عبادت گزاروں کی تعداد بہت کم تھی مگر شرکاء نے حفاظتی ہلمٹ پہن رکھے تھے۔
دو ماہ قبل نوترے ڈیم کیتھڈرل کی عمارت کو خوف ناک آتش زدگی کے نتیجے میں غیر معمولی شدید نقصان پہنچا تھا۔اس واقعے کے بعد اس میں مذہبی رسوم اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ معطل کر دیا گیا تھا۔
عمارت کی مرمت اور اس کی حفاظت کے لیے نوترے ڈیم کیتھڈرل انتظامیہ نے عطیات جمع کیے۔ فرانسیسی حکومت کے مطابق چرچ کی مرمت کے لیے 10 فیصد اخراجات تاجر برادری نے پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک مجموعی طور پر 8 کروڑ 50 لاکھ یورو کی رقم جمع ہو سکی ہے۔
خیال رہے کہ نوترے ڈیم کیتھڈرل میں 15 اپریل کو آتش زدگی کے بعد مرمت اور تزئین نو کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز آتش زدگی کے بعد پہلی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اور اس میں 30 افراد نے شرکت کی۔ انھوں نے حفاظت کی غرض سے اپنے سروں کو ہلمٹوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔
-
فرانس: نوترے ڈیم کیتھڈرل کو ڈھانپے کے لیے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ...
بين الاقوامى -
ماکروں 5 برسوں میں نوترے ڈیم کیتھڈرل کی تعمیر نو کے لیے پُر امید
فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اُن کا ملک پیرس میں واقع ...
بين الاقوامى -
پیرس : تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل کو خوف ناک آتش زدگی سے شدید نقصان، لاٹ گر گئی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل میں لگی خوف ناک آگ ...
بين الاقوامى