ٹرمپ وزیر دفاع کے منصب پر مارک ایسپر کے تقرر کا ارادہ رکھتے ہیں: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوج کے معاملات کے وزیر مارک ایسپر کو ملک کا وزیر دفاع مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایسپر نے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن کے مستعفی ہونے کے بعد پیر کے روز قائم مقام وزیر دفاع کا منصب سنبھالا تھا۔ شناہن گھریلو تشدد کے متعلق میڈیا رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد سبک دوش ہوئے۔

ایسپر کا تقرر اُن کے برسلز کے مقررہ دورے سے قبل عمل میں آیا ہے جہاں وہ رواں ماہ 26 اور 27 جون کو نیٹو کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایسپر وہ تیسری شخصیت ہیں جو محض چھ ماہ کے اندر اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز بتایا تھا کہ وہ پینٹاکان کی قیادت کے لیے غالبا مارک ایسپر کو نامزد کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ڈیوڈ نورکوئسٹ کو نائب وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نورکوئسٹ اس وقت پینٹاگان میں بطور مبصر اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مارک ایسپر ریپبلکن پارٹی کے رکن کے طور پر سیاسی میدان میں بھی کام کر چکے ہیں۔

سابق امریکی دفاع جنرل جیمز میٹیس دسمبر 2018 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں