بیلجیئم : امریکی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بیلجیئم میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو امریکی سفارت خانے پر دہشت گردی کے حملے کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس پر فرد جرم بھی عاید کردی گئی ہے۔

بیلجیئم کے پراسیکیوٹرز نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مشتبہ شخص کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا ۔اس کی شناخت اس کے نام کے مخفف ایم جی سے کی گئی ہے لیکن اس نے خود پر عاید کردہ الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔

تاہم پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ انھیں اس مشتبہ شخص کے دہشت گردی کے حملے کی سازش میں ملوّث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف جاری تحقیقات کے تحفظ کی غرض سے اس مرحلے پر مزید کوئی تفصیل نہیں جاری کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size