جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: بولٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار حاصل کرکے پورے خطے کے لیے تباہی کا سامان کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کے خلاف کارروائی کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق القدس میں امریکا اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں موجود تمام غیر ملکی فورسز کو باہرنکالنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کا مثالی حل 'سیاسی' اور ’سفارتی‘ ہے۔

جان بولٹن نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی خطرہ ہے۔ انہوں‌ نے بتایا کہ روسی حکام بھی متعدد بار شام سے ایرانیوں کی واپسی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں‌ نے شام میں موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو نکالنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جان بولٹن نے کہا کہ اگر ایران مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوتا تو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرتا۔

جان بولٹن نے بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی معاشی کانفرنس میں فلسطینیوں کی عدم شرکت 'غلطی' قرار دیا۔ انہوں‌ نے امریکا کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں‌ کے درمیان ایک ایسا معاہدہ کرانا چاہتے ہیں جو دونوں کے لیے قابل قبول ہو۔ انہوں نے تمام فریقین سے صبر وتحمل سے کام لینے پربھی زوردیا اور کہا کہ میں امریکا کی قومی سلامتی کا مشیر ہوں نہ کہ سیکیورٹی سے متعلق فیصلوں کا مشیر ہوں۔

قبل ازیں منگل کوایک بیان میں جان بولٹن نے کہا تھا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرتہران کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران پرپابندیوں کے باوجود بات چیت کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں