شرح سود میں کمی کا حکم نہ ماننے پرتُرکی کے مرکزی بنک کا گورنر برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صدر طیب ایردوآن نے مرکزی بنک کے گورنر کو شرح سود میں کمی کے اقدامات کی ہدایات پرعمل درآمد نہ کرنے پرعہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اخبار'حریت' کے مطابق صدر طیب ایردوآن نے اپنی پارٹی کے ارکان کے ایک اجلاس سے خطاب میں تصدیق کی کہ انہوں نے مرکزی بنک کے گورنر کو شرح سود میں کمی کی ہدایات پرعمل درآمد نہ کرنے پر برطرف کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی میں‌ مرکزی بنک کے گورنر کی مدت ملازمت چار سال ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے برطرف گورنر مراد گٹینایقایا کو 2020 ء میں عہدے سے ریٹائر ہونا تھا مگر صدر ایردوآن نے انہیں ہٹا کر ان کے نائب مراد اویسال کو نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر طیب ایردوآن نے بتایا کیہ اقتصادی امور کےحوالے سے ہونے والے اجلاس کے دوران میں‌ نے گورنر مرکزی بنک سے کہا تھا کہ وہ شرح سود میں کمی کریں۔ شرح سود میں کمی سے افراط زر میں کمی آئے گی مگر گورنر نے ان کی ہدایت پرعمل درآمد نہیں کیا۔

اخبار کے مطابق گورنر مرکزی بنک کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونے سے ایک سال قبل برطرف کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے سرکاری سطح‌ پر اخبار کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں