ایران بہت محتاط رہے: امریکی صدرٹرمپ کا ایک اور انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو افزودہ یورینیم کی مقررہ حد پار کرنے پر ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کرے۔

انھوں نے منگل کے روزوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران بہت سے غلط کام کررہا ہے،ان ( ایرانیوں) کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ وہ بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں‘‘۔

صدر ٹرمپ نے اختتام ہفتہ پربھی نیوجرسی میں ایران کے لیے اسی قسم کا انتباہ جاری کیا تھا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے مقررہ حد سے زیادہ سطح پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیاہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اوردوسرے لیڈراس اقدام کے باوجود یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ سمجھوتے کے فریق تین یورپی ممالک (برطانیہ ، فرانس اور جرمنی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اوروہ اگر ایران کو امریکا کی سخت اقتصادی پابندیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں تو وہ یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی کے لیے کیے گئےحالیہ اقدامات کو واپس لے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں