اربیل میں قتل ہونے والے ترک نائب قونصل جنرل کی ویڈیو سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گذشتہ ہفتے عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کے صدر مقام اربیل میں فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والے ترک نائب قونصل جنرل کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

کردستان ورکرز پارٹی کی ہم خیال ویب سائٹ نے بدھ کے روز اربیل کے ریستوران میں مانیڑنگ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

ویڈیو میں ایک شخص اکیلا بیٹھا موبائل دیکھ رہا ہے، پھر یکایک وہ ساتھ میز پر بیٹھے دو افراد پر جھپٹ پڑتا ہے، جس کے بعد فائرنگ ہوتی ہے جس میں ترک سفارتکار سمیت تین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی کردستان میں کسی سرکاری عہدیدار نے اب تک اس ویڈیو کی صحت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

گذشتہ بدھ کو اربیل کے ریستوارن میں ہونے والی فائرنگ میں ترک نائب قونصل جنرل اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے تھے۔

عراقی کردستان کی داخلی سلامتی کے ادارے نے ہفتے کے روز حملے میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا۔ مظلوم داغ نامی شخص ترک کرد تھا۔ اس کی نشاندہی پر تین دوسرے سہولت کار بھی دھر لئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں