گذشتہ ہفتے خلیج میں ایران کےدو ڈرون طیارے مار گرانے کا امریکی دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نےمنگل کو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکی بحری جنگی جہاز نے خلیجی خطے میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

جنگی بحری جہاز'یو ایس ایس باکسر' پرموجودگی کے دوران 'سی بی ایس' ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویومیں سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ نے ایک سفر میں ایران کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ اس وقت صورت حال کافی پیچیدہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے ایران کےدو ڈرون مار گرائے۔ ہوسکتا ہے کہ دو سے بھی زیادہ ہوں مگر دو طیاروں کےگرائے جانے کا یقین ہے۔

'سی بی ایس' ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئےجنرل میکنزی کام مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایک ڈرون طیارہ امریکی راڈار سے غائب ہوگیا جب کہ دوسرے کو پانی میں‌مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایران کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایران نے اپنے کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ امریکا نے غلطی سے اپنا ہی ڈرون مار گرایا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کاایک ڈرون طیارہ وارننگ کو نظرانداز کرکے جنگی جہاز کے ایک ہزار میٹر قریب پہنچ گیا جسے مار گرایا گیا تھا۔ ایران کا ایک ڈرون طیارہ 'یو ایس باکسر' پرموجود اہلکاروں‌ نے نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں