روس: پرندوں نے مسافر طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور کر دیا
روس میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ماسکو کے ایک ایئرپورٹ کے باہر مسافر طیارے کی کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق Ural Airlines کے ایئربس 321 طیارے نے جمعرات کے روز ماسکو کے Zhukovsky انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ طیارے میں 226 مسافر اور عملے کے 77 ارکان سوار تھے۔ اڑان بھرنے کے بعد ہی طیارہ فضا میں پرندوں کے ایک جُھنڈ سے ٹکرا گیا۔
تصادم کے بعد طیارے کے انجن معطل ہو گئے اور پائلت نے ایئرپورٹ سے تقریبا ایک کلو میٹر دور مکئی کے ایک کھیت میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
روسی حکام کے مطابق اس دوران 23 مسافر زخمی ہو گئے جن میں 5 بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
-
ایران میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پاسداران کا پائلٹ اور ہوابازی کی طالبہ ہلاک
ایران میں جمعرات کے روز وسطی صوبے سمنان کے شہر گرمسار میں ایک تربیتی طیارہ گر کر ...
بين الاقوامى -
وڈیو : دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کثیف دُھند سے اس طرح نمودار ہوا
دبئی کی فضائی کمپنی "ایمریٹس" نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نادر نوعیت کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
راولپنڈی: آرمی ایوی ایشن کا چھوٹا طیارہ آبادی پر گرنے سے 18 افراد جاں بحق
راولپنڈی میں پیر اور منگل کی شب آرمی ایوی ایشن کا ایک چھوٹا طیارہ معمول کی تربیتی ...
پاكستان