ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر امریکا، فرانس متفق
فرانسیسی صدر کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
فرانس کے صدرعمانویل ماکروں نے پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر عمانویل نے کہا کہ پیرس کا واشنگٹن کے ساتھ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے سے اتفاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکا اور فرانس کا مشترکہ ہدف ہے اور دونوں ملک اس مقصد کے لیے مل کرکام جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات پیرس میں سات صنتعی ممالک کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر نے امریکا میں فرانسیسی شراب پر اضافی کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے فرانس کی طرف سے امریکا کی ٹیکنالوجی کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیرس کے اعلان کے رد عمل میں امریکا فرانسیسی شراب پر پابندی لگائے گا۔
قبل ازیں جمعہ کو فرانسیسی صدر نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کی تھی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی'ایلنا' کے مطابق جواد ظریف اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کےدرمیان ملاقات'نتیجہ' خیز اور کامیاب رہی ہے۔
-
ایف بی آئی کے برطرف عہدے دار کو بھرتی کرنے پر ٹرمپ کی CNN پر تنقید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل "CNN" کو کڑی تنقید کا نشانہ ...
بين الاقوامى -
چین کے خلاف تجارتی جنگ میں ٹرمپ کی تازہ ترین جوابی ضرب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی شام ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ چین کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
ایرانی تیل بردار جہاز نے اپنا رخ ترکی کی جانب کر لیا
جبل طارق میں ایک ماہ سے تحویل میں رہنے کے بعد چھوڑے جانے والے ایرانی تیل بردار ...
بين الاقوامى