لفٹ میں پھنسے پاپائے روم کی دعائیہ تقریب میں تاخیر سے آمد پر معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اتوار کے روز پائے روم پوپ فرانسس سینٹ پیٹرس اسکوائر پر اپنا ہفتہ وار خطبہ پیش کرنے آدھ گھنٹہ دیر سے پہنچے۔ اپنی تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے پاپائے روم پوپ جان پال نے کہا کہ وہ لفٹ میں 25 منٹ تک پھنسے رہے، آخر کار انہیں فائر فائٹرز نے لفٹ سے باہر نکالنے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے اپنے 10 منٹ کے خطبہ کے آغاز میں کہا ، "مجھے آپ سے معافی مانگنی ہوگی۔"

پوپ نے کہا کہ ویٹیکن میں بجلی کے مسئلے کے نتیجے میں لفٹ کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس کے اندر ہی پھنسے رہے یہاں تک کہ ویٹیکن میں فائر آفیسرز نے انہیں باہر نکالا۔

انہوں نے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں اپنا خطبہ سننے کے لئے جمع ہونے والے مجمعے سے کہا، "ہم فائر بریگیڈ کی تعریف کرتے ہیں۔"

پوپ فرانسس نے عالمی حکومتوں سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے اور " مضبوط سیاسی عزم" ظاہر کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اب یہ وقت آگیا ہے کہ چٹانی ایندھن پر انحصار ترک کیا جائے۔ اگرچہ اس کے نتیجے میں بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق اجلاس میں وہ حکومتوں سے عالمی حدت میں کمی لانے کے لیے سیاسی عزم کے اظہار پر زور دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں