روس کی سعودی عرب کو میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی پیش کش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی صدر ولادی میر پوتین نے سعودی عرب کواس کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کے بعد میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

انھوں نے سوموار کو انقرہ میں ایرانی اور ترک صدور کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم سعودی عرب کی مدد کو تیار ہیں تاکہ وہ اپنا تحفظ کرسکے‘‘۔

صدر پوتین نے کہا:’’سعودی عرب بھی بالکل اسی طرح کرسکتا ہے جس طرح ایران نے روس سے اس کا ساختہ ایس 300 میزائل دفاعی نظام خرید کیا تھا اور ترکی بھی روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 خرید کرچکا ہے۔‘‘

انھوں نے سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے دو روز بعد سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے یہ جدید میزائل نظام دینے کی پیش کش کی ہے۔ امریکا نے روس کے اتحادی ملک ایران پران ڈروں حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔

ایران اس الزام کی تردید کررہا ہے جبکہ اس کی آلہ کار یمنی حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے مگر امریکی حکام اس کا یہ دعویٰ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں