افغان فورسز کی کارروائی میں جنوبی صوبہ ہلمند میں 40 شہری ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان خصوصی فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی اور فضائی حملوں میں کم سے کم چالیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلمند کی صوبائی کونسل کے ایک رکن عبدالمجید اخوند نے بتایا ہے کہ ضلع موسیٰ قلعہ میں افغان فورسز کی اس کارروائی میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ وہ شادی کی ایک تقریب میں شریک تھے۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اس چھاپا مار کارروائی میں بارہ اور شہری زخمی ہوئے ہیں۔انھیں صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں واقع ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغان فورسز کی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں یہ دوسری کارروائی ہے جس میں اتنی زیادہ تعداد میں شہری مارے گئے ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ بدھ کی شب مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع خوجیانی میں افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی فورسز کی ایک مشترکہ زمینی اور فضائی کارروائی میں تیس شہری ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔افغان فورسز نے اس کارروائی میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی بمباری کا ہدف نزدیک واقع کھیتوں میں کام کرنے والے کسان بن گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں