امریکا : شہزادی ریما قومی دن کی خوشیوں میں سعودی ہم وطنوں کے ساتھ شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں مملکت کے 89 ویں قومی دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھیں۔ ہیرنڈن ورجینیا میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی میں ہونے والے اس پروگرام میں امریکا میں تعلیم کے لیے مقیم متعدد سعودی طلبہ و طالبات اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ثقافتی اور علاقائی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں مملکت کے مختلف علاقوں کی نمائندگی سامنے آئی۔

علاوہ ازیں موقع کی مناسبت سے دیگر ثقافتی اور فنی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی تھیں۔

سعودی خاتون سفیر شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "سعودی شہری ہر جگہ قومی دن منا کر اپنی بھرپور تاریخ کو سینے سے لگا رہے ہیں اور اپنے معاشرے کو آگے لے کر جانے والے مضبوط اقدامات کو متعارف کروا رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں