سعودی عرب کے قومی دن پر فضائیہ کا الخبر گورنری میں ایئرشو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ نے الخبر گورنری میں ایک بڑے ایئر شو کا انعقاد کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایئرشو کے دوران فضائیہ کے ماہرین اور ہوابازوں نے فضاء میں طیارے اڑاتےہوئے مختلف کرتب دکھائے اور فضائی پینٹنگز کے رنگ بکھیرے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو میں وطن کے محافظوں کی جرات، تجربے اور عزم کو سراہا۔ ایئرشو میں سعودی عرب کی رائل فورس اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فضائی شو کے دوران الخبر کارنیچ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے۔ اس موقع پر فضاء قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں