روس اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے پُرامید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سمجھوتے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

یہ بات روسی صدر ولادی میر پوتین نے اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکیندو سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دوبارہ موجودہ سطح پر لوٹ آئی ہیں کیونکہ مارکیٹ میں تیزی سے اتارچڑھاؤ کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔انھوں نے اس ضمن میں روس اور اوپیک کے رکن ممالک کی کاوشوں کا ذکر کیا ہے۔

ماسکو میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے توانائی کے لیڈروں کا اجلاس ہوا ہے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں عالمی توانائی کے منظرنامے سے لے کر قابل تجدید توانائی کی ترقی میں درپیش چیلنجز تک ایسے امور پرغور کیا گیا ہے۔

روس کے وزیرتوانائی الیگزینڈر نوواک نے قبل ازیں اس اجلاس میں کہا کہ ان کا ملک گذشتہ سال اکتوبر میں اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی مکمل پاسداری کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فی الوقت تیل مارکیٹ کے بارے میں کوئی پیشین گوئی کرنا مشکل ہے اور توانائی کی مارکیٹ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں