شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی!
بھارت میں ایک نو بیاہتا خاتون اور ان کے خاندان کے دیگر تین افراد دریا کنارے سیلفی لینے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چار افراد کے سیلفی لیتے ہوئے ڈوبنے کا واقعہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں پیش آیا ہے۔
خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک پولیس آفیسر کے حوالے سے بتایا کہ دلہن سمیت چھ لوگوں کا گروپ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کے لیے دریا کنارے کھڑا تھا۔ اس دوران ان میں سے ایک خاتون نے دریا کے اندر پانی میں موجود گھڑے میں قدم رکھ لیا جس سے ان کا پاؤں پھسل گیا۔
پولیس آفیسر کے مطابق جب خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گرنے لگی تو انہوں نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کھینچ لیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے ان میں سے ایک عورت کو بچا لیا۔ تاہم ان کی بیوی اور ایک 14 سالہ لڑکے سمیت باقی تمام افراد ڈوب گئے۔
گذشتہ سال آل انڈین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھارت میں 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
تحقیق کے مطابق اس دورانیے میں سیلفی لینے ہوئے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر امریکا اور چوتھے پر پاکستان تھا۔
-
بھارت:’’سفاک سیلفی‘‘ نے تین اور نوجوانوں کی جان لے لی، ٹرین تلے کچلے گئے
بھارت میں تین نوجوان لڑکے ایک ریلوے ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ٹرین تلے آ کر ...
بين الاقوامى -
سیلفی کے شوق نے ایک اور مصری نوجوان کی جان لے لی
مصر کے شمالی علاقے اسکندریہ میں ساحل سمندر کے قریب سیلفی بنانے کی کوشش کےدوران ...
مشرق وسطی -
عراقی گورکن کی "ميت" کے ساتھ سیلفی نے تنازع کھڑا کر دیا
عراق کے صوبے نجف میں مشہور گورکن "علی العَميہ" کی ایک نوجوان کی میت کے ...
مشرق وسطی -
"قاتل سیلفی" ہر سال 43 جاں بازوں کی جان لے لیتی ہے
سیلفی کے جنون نے پوری دنیا میں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ تاہم بعض مرتبہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
قاتل سیلفی نے امریکی خاتون کی جان لے لی
دنیا بھر میں خطرناک "سیلفیوں" کے شوق نے لوگوں کی زندگیوں کا چراغ گل کرنے ...
بين الاقوامى -
چینی ارب پتی نے اپنی زندگی فرانس میں سیلفی کی نذر کر دی
جنوبی فرانس میں ایک چینی ارب پتی یادگاری تصویر لینے کے دوران ایک اونچے مقام سے گر ...
بين الاقوامى