امریکا: نیویارک میں کلب پر حملہ، چار افراد ہلاک ،چرچ پر فائرنگ سےمتعدد زخمی
امریکا کی شمال مشرقی ریاست نیو ہمپشائر میں واقع ایک چھوٹے قصبے میں ایک مسلح شخص نے ہفتے کی صبح چرچ پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے اس حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے قصبے نیو انگلینڈ میں واقع پینٹا کوسٹل چرچ میں فائرنگ کی ہے۔اس وقت وہاں ایک متوفی کی آخری رسوم ادا کی جارہی تھیں۔
ریاست کی خاتون پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ وہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ہیں۔ وہ ملزم کو حراست میں لینے کی تفصیل سے بھی آگاہ نہیں تھیں۔
ادھر نیویارک میں ایک پرائیویٹ سوشل کلب میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔