'میں زندہ ہوں مجھے باہر نکالو'، مردہ تدفین کے وقت تابوت میں بول پڑا:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تدفین کے وقت یا مردہ قراردیے جانے کے بعد مردوں کے اچانک زندہ ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں یہ ذرا مختلف خبر ہے میں تدفین کے وقت تابوت میں موجود میت بول پڑی، مگر سوگواروں اور رسومات میں شریک لوگوں کو اس پرکوئی حیرت نہیں ہوئی بلکہ وہ تابوت کے اندر سے آنے والی آوازیں سن کر قہقہے لگاتے رہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ جمہوریہ آئرلینڈ کا ہے جہاں ایک سابق آئرش فوجی 'شی بریڈلی' کی وفات کے بعد اس کی میت تابوت میں رکھ کر قبرستان لے جائی گئی۔ تدفین سے قبل تابوت سےآوازیں آنے لگیں کہ میں شی ہوں،میں زندہ ہوں، مجھے باہرنکالو۔ مگر یہ سب باتیں پہلے سے ریکارڈ شدہ تھیں جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ آنجہانی شی بریڈلی نے اپنی وفات سے قبل اپنی بیٹی کو یہ سب باتیں ریکارڈ کرادی تھیں۔ تدفین سے قبل شی کی بیٹی نے اپنے فون میں ریکارڈ گفتگو چلا دی تھی، جس سے ایسے لگ رہا تھا کہ تابوت کے اندر سے مردہ بول رہا ہے۔ جنازے میں موجود بیشتر لوگوں کو اس کا علم تھا اس لیے وہ حیران نہیں ہوئے بلکہ ریکاڈ شدہ گفتگو سن کر قہقہے لگاتے رہے۔

شی بریڈلی 8 اکتوبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ شی بریڈلی ایک مزاحیہ شخصیت تھے اور انہیں ہمیشہ ہنستے ، مسکراتے ہی دیکھا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی موت کے وقت بھی لوگوں کو روتے نہیں بلکہ ہنستے اور قہقہے لگاتے دیکھنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے مرنے سے قبل ایسی گفتگو ریکارڈ کرا دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں