ریاض سیزن: 24 گھنٹوں میں "بوليورڈ" آنے والوں کی ریکارڈ تعداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ترکی آل الشیخ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض سیزن کے تحت قائم "بولیورڈ" میں آنے والوں کی تعداد 12 لاکھ رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جمعرات کی شب 9:30 سے جمعے کی شب 9:30 تک آنے والوں سے متعلق یہ اعداد و شمار سعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور ٹریفک جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیش کیے گئے۔

یاد رہے کہ ریاض سیزن کے تحت قائم "بولیورڈ" کا مجموعی رقبہ 4 لاکھ مربع میٹر ہے۔ یہاں 50 سے زیادہ مقامی اور عالمی برانڈز کے آؤٹ لیٹ ، کھلے میدان میں سینیما اور رقص کرتا فوارہ شامل ہے۔

اس زون میں تمام طبقوں کے لیے 9 ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ معروف سعودی فن کار محمد عبدہ کے نام کے تھیٹر میں 22 ہزار، ابو بکر سالم تھیٹر میں 6 ہزار اور بکر الشدی تھیٹر میں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں