ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت دہشت گردی مخالف جنگ میں تاریخی واقعہ ہے:سعودی ولی عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شام کے شمال مغربی علاقے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف کامیاب کارروائی پر مبارک باد دی ہے۔اس کارروائی میں البغدادی اپنے بعض ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

سعودی ولی عہد نے صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سخت گیر جنگجو گروپ کے سربراہ کی ہلاکت کو دہشت گردی مخالف جنگ میں ایک تاریخی قدم ( واقعہ) قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے جواب میں سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک نشری تقریر میں خود داعش کے سربراہ کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’گذشتہ شب امریکا نے دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد سے انصاف کردیا ہے۔ابوبکر البغدادی مرچکا ہے۔‘‘ان کی موت داعش تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے البغدادی کے ٹھکانے پر حملے کی تفصیلی وضاحت کی تھی۔انھوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں امریکا کے خصوصی دستوں کی اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔ ان کے بہ قول امریکی فوجیوں نے البغدادی کو ایک سرنگ میں جالیا تھا۔وہ اس میں پھنس کررہ گئے تھے اور پھر انھوں نے اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔اس بم دھماکے میں ان کے ساتھ ان کے تین بچے بھی مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں