'البغدادی' کی ہلاکت اہم کامیابی مگر جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: نیٹو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شمالی بحر اوقیانوسی کے ممالک کی فوجی تنظیم 'نیٹو' کے سیکرٹری جنرل ، جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ 'داعش' کے خلاف جنگ اور داعش کے سربراہ البغدادی کی ہلاکت ایک "بڑی کامیابی" ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے اتوار کے روز جرمن اخبار'بیلد'؛ کو بتایا کہ 'داعش' نے ایک بار عراق اور شام کے بڑےحصے پر کنٹرول قائم کرلیا تھا۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف ہونے والی کامیابیوں کو بدستور قائم رکھنا چاہیے اور امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ داعش دوبارہ طاقت نہ پکڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ "داعش" اب کسی بھی علاقے پر قابض نہیں ہے لیکن اب بھی زندہ ہے اور اس کا خطرہ موجود ہے۔ یہ سلیپر سیلز خفیہ نیٹ ورک کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور دوبارہ ابھر کر سامنے آسکتی ۔ اس لیے ہمارا مشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔"

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے شام میں ایک کمانڈو کارروائی کے دوران 'داعش' کے خلیفہ ابو بکرالبغدادی اور اس کے متعدد ساتھیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

داعش نے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد تنظیم کے ایک دوسرے کمانڈر ابو ابراہیم الھاشمی القریشی کو تنطیم کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں