افغان صدر سے چینی وزیر خارجہ کا طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغان صدر اشرف غنی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں افغان شخصیات اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان مجوزہ ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امن عمل میں افغان حکومت اور عوام کے امن عمل میں کردار کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

اشرف غنی نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ ان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کرنی چاہیے۔تاہم طالبان مزاحمت کار ان کی حکومت کے نمایندوں سے مذاکرات سے انکار کرچکے ہیں جبکہ ان کی صدارت کا مستقبل بھی غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ ستمبر میں افغانستان میں منعقدہ صدارتی انتخابات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے اور افغان ان کے منتظر ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں’’افغانوں کے مابین مذاکرات‘‘ کے نام سے یہ اجلاس گذشتہ ماہ منعقد ہونا تھا لیکن اس کو بوجوہ موخر کردیا گیا تھا۔اس اجلاس کی ابھی تک کوئی نئی تاخیر مقرر نہیں کی گئی ہے۔قبل ازیں اس سلسلے کا اجلاس جولائی میں قطر میں ہوا تھا۔

’افغانوں کے مابین مکالمہ‘ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے الگ تھلگ ایک مذاکراتی عمل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات ستمبر میں اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے بعد سے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں