ایران کا ہراگلا قدم معاملات کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے: جرمن چانسلر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے جمعرات کے روز کہا ہےکہ یورپ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تہران کو کیا جواب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کا ہر اقدام معاملات کو مزید مشکلات سے دوچار اور پیچیدہ بنا رہا ہے۔

ایران نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ اس نے فردو زیرزمین جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کی ہے۔ ایران نے سنہ 2015ء کو امریکا اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے کے تحت یہ پلانٹ بند کردیا تھا۔

میرکل نے برلن میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ' ہم نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن ایران کے ہر اقدام کے ساتھ ، صورتحال یقینا مزید دشوار ہوتی جارہی ہے۔'

ایرانی ٹیلی ویژن نے بُدھ کے روز کہا کہ تہران نے زیرزمین فردو جوہری تنصیبات میں سنٹری فیوج میں یورینیم گیس پمپ کرنا شروع کر دی ہے۔ سنہ 2015ء کو ایران نے یہ تنصیبات بند کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں