استنبول: بحری جہاز کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد آبنائے باسفورس کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کے شہر استنبول میں میئر کے دفتر نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ترکی میں آبنائے باسفورس میں کنٹینروں سے لدا ایک بحری جہاز ساحل سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں حکام کثیر آمد ورفت والی اس گزرگاہ کو بند کرنے پر مجبور ہو گئے جو ترکی کے سب سے بڑے شہر سے گزرتی ہے۔

میئر کے دفتر کے مطابق حادثے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ جہاز نے تصادم سے قبل جہاز نے انجن میں تعطل سے آگاہ کر دیا تھا۔ آبنائے باسفورس کو مذکورہ جہاز کے ارد گرد کی حدود عارضی طور پر جہاز رانی کے لیے بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لائبیریا کے پرچم بردار جہاز Songa Iridium استنبول کی بندرگاہ امبارلے کی جانب جا رہا تھا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ چند ہفتوں میں ایک بار پھر استنبول کے مغربی اطراف ایک نہر کھودنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد آبنائے باسفورس میں جہاز رانی کی آمد ورفت کا دباؤ کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ استنبول شہر کے نئے میئر، ماحولیات کے ماہرین اور سیکڑوں افراد ایردوآن کے اس منصبوے کے مخالف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں