مدینہ منورہ: گاڑی پر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
مدینہ منورہ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرنے اور اس کے ڈرائیور کو دانستہ طور کچلنے والے سعودی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مدینہ منورہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز جمعے کو دوپہر 12 بجے پولیس کے گشتی دستوں کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی کی پیچھے والی سکرین کو نقصان پہنچا۔
بعد ازاں گاڑی کا ڈرائیور جب اتر کر سواری سے باہر آیا تو ملزم نے اس کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے طیبہ کے علاقے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں فائرنگ کرنے والا شخص چھپ گیا تھا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر چھاپا مارے جانے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سعودی شہری ہے اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے تین اہل کار زخمی ہو گئے۔ تینوں اہل کاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
-
سعودی عرب: گھریلو ناچاقی پرشوہر نے گھرکو آگ لگا دی، بیوی جھلس کر زخمی
سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں ایک گائوں میں گھریلو ناچاقی کے واقعے کے بعد ...
مشرق وسطی -
کروناوائرس کا خطرہ،سعودی شہری سنگاپور نہ جائیں :مرکز انسداد امراض کا مشورہ
سعودی عرب کے مرکزِ صحت نے اپنے شہریوں کو مہلک وائرس کرونا سے لاحق خطرے کے پیش نظر ...
بين الاقوامى -
دمّام میں ڈرائیونگ اسکول میں سعودی لڑکی کی وفات کیسے ہوئی ؟
سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شہر دمّام میں ڈرائیونگ اسکول کے اندر ایک مقامی لڑکی ...
مشرق وسطی