کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب میں عمرہ اور سیاحتی ویزوں کے اجراء پر پابندی کے بعد مملکت نے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پرعارضی طور پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں موجود ایسے خلیجی شہری جو 14 دن کے طبی جانچ کے عمل سے گذر چکے ہوں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی کا کوئی شبہ نہ تو انہیں مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا (19-COVID) وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔ اندرون ملک، علاقائی اور عالمی سطح پر وباء سے نمٹنے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کی جا رہی ہے۔ تاہم ایسے خلیجی باشندے جن کی 14 دن تک طبی جانچ کی جا چکی ہو اور ان کے کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہو تو وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد روکنے اور سیاحتی ویزوں پر پابندی لگا دی تھی۔
-
سعودی عرب کرونا وائرس سے محفوظ ہے: وزارت صحت
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مملکت میں کرونا وائرس کے معاملے کی تشخیص کے بارے میں افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی ... مشرق وسطی -
کرونا کا خطرہ، سعودی شہریوں کو ترکی کے سفر سے گریز کی ہدایت
ترکی میں سعودی سفارت خانے نے حال ہی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی شہریوں کو ترکی کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس کا خطرہ، سعودیہ میں مقیم ایرانیوں پر وطن واپسی پر پابندی
سعودی عرب نے جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں مقیم ایرانی باشندوں کو واپس ایران جانے سے روک دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے خبردار ... بين الاقوامى