کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے کینیڈا کے ساتھ سرحد سیل کردی
امریکا نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کینیڈا سے متصل سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کے روز وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکی صدر نے سے جب پوچھا گیا کہ 'کرونا وائرس' کو چینی وائرس کا نام کیوں دیا جاتا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نام سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ وائرس چین سے آیا ہے مگر ہم اسے 'نسل پرست وائرس' قرار نہیں دے سکتے۔
We will be, by mutual consent, temporarily closing our Northern Border with Canada to non-essential traffic. Trade will not be affected. Details to follow!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 18, 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تمام غیر ضروری سفر کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سے تجارت متاثر نہیں ہوگی۔
دونوں ممالک پہلے ہی دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں لیکن اب تک ایک دوسرے سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔