برطانیہ میں کرونا سے اموات میں کمی،امید کی کرن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ میں کئی ہفتے تک مسلسل تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کا زور ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں بہ تدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کمی کو ماہرین صحت امید کی ایک نئی کرن کے طورپر بیان کرتے ہیں۔ برطانوی عوام میں بھی کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی پراطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کئی ہفتوں تک لوگوں کے قتل کرنے والی کرونا وبا کے نئےمتاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

سوموار کے روز ہفتے کے دن ہونے والی ہلاکتوں کی نسبت بہت کم لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے۔ توقع ہے کہ برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں کا گراف اب نیچے کی طرف آئے گا۔

سوموار کو کرونا کے مزید 439 مریض ہلاک ہوئے جب کہ 5373 مزید مریض سامنے آئے۔ اتوار کے روز 621 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد 708 تک جا پہنچی تھی۔

برطانیہ میں انگلینڈ میں 439 افراد کرونا کا شکار ہونے کےبعد لقمہ اجل بن گئے۔ قبل ازیں انگلیںڈ میں کرونا سے 403 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ویلز، ووٹان اور اسکاٹ لیںڈ میں 27 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں