روس : ایک دن میں کرونا کے 10 ہزار کے قریب نئے کیس
روس میں وزارت صحت کے حکام نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 9623 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔
روس میں کرونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں سرگرم اسپیشل آپریشن روم کی یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 123054 ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد فوت ہوئے۔ اس طرح وبائی مرض کی لپیٹ میں آ کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1222 تک پہنچ گئی ہے۔
روس میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسوں میں سے نصف کا تعلق دارالحکومت ماسکو سے ہے۔ مارچ کے اواخر سے لوگوں کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ اس دوران گروسی اسٹورز، فارمیسیز اور بینکوں سمیت صرف بنیادی خدمات کے سلسلے میں کام کی اجازت دی گئی ہے۔
-
ترکی میں کرونا کے متاثرین سوا لاکھ تک پہنچ گئے، 3258 ہلاکتیں
ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے ...
بين الاقوامى -
کرونا وائرس کے حوالے سے سوڈانی وزیر صحت کے بیان نے طوفان کھڑا کر دیا !
سوڈان کے وزیر صحت کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس کلپ میں انہوں نے ...
مشرق وسطی