ترکی میں کرونا کے متاثرین سوا لاکھ تک پہنچ گئے، 3258 ہلاکتیں
ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا سے اب تک 3258 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں 'کوویڈ ۔ 19' کا شکار ہونے والے مزید 84 مریض وفات پاگئے جس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد 3258 ہوگئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 2188 کیسز سامنے آئے جس کےبعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 22 ہزار 392 ہوگئی ہے۔ امریکا اور یوروپ سے باہر کرونا کے متاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ترکی میں کرونا کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 808 بتائی جاتی ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اب تک کرونا کے شبے میں 10 لاکھ 75 ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ ترکی میں ہر ہفتے کے آخری روز ملک کے 31 صوبوں میں لاک ڈائون کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قومی تعطیلات کے موقعے پربھی لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے وبا کے باوجود پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
-
ترکی میں فرد واحد کی حکمرانی ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں: اپوزیشن رہ نما
ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت"فیوچر" پارٹی نے ترک صدر رجب طیب اردوآن ...
بين الاقوامى -
ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2131 نئے کیسز،95 ہلاکتیں
ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں ...
بين الاقوامى -
ترکی : کرونا وائرس سے مزید 106 ہلاکتیں،2861 نئے کیسوں کی تصدیق
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ...
بين الاقوامى