سعودی عرب میں کرونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے قوم دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ یا دیگر وسائل کے ذریعے نظام عام میں خلل ڈالنے، کرونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور وبا کے حوالے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔
بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرونا وبا سے متعلق غیر سرکاری اور غیر مصدقہ معلومات پر توجہ نہ دیں اور افواہیں پھیلانے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی میں مدد کریں۔
#النيابة_العامة
— ا لـ ـنـ ـيـ ـا بـ ـة ا لـ ـعـ ـا مـ ـة (@bip_ksa) May 1, 2020
تَلقِّي المعلومات من مصادرها الرسمية واجب أخلاقي والتزام أدبي، ومسؤولية قانونية، فلا تنجرف وراء الشائعات المغرضة والأخبار مجهولة المصدر، التي تخل بالإجراءات والجهود المبذولة وتثير الهلع بشأن فيروس #كورونا، تجنباً للمساءلة الجزائية المشددة في هذا الشأن.#كلنا_مسؤول pic.twitter.com/8okouMrfwy
پراسیکیوٹر کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہاگیا ہےکہ کرونا کے بارے میں شہریوں کو درست معلومات فراہم کرنا حکومت کا اخلاقی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔عوام الناس کو کرونا سے متعلق سرکاری سطح پرملنے والی معلومات پریقین اور بھروسہ کرنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص کرونا کی وبا کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
سعودی عرب: کروناوائرس کے1351نئے کیسوں کی تشخیص، کل تعداد 22753 ہوگئی
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1351 نئے کیسوں کی تصدیق کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی طرف سے 18 ممالک میں ایک ملین روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر سعودی عرب کی ...
مشرق وسطی -
کرونا کے خطرات میں کمی، سعودی شہریوں کو القطیف میں آمد ورفت کی اجازت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے خطرات میں کمی کے بعد آج جمعرات ...
مشرق وسطی