کرونا کی وبا نے ایک ماہ کے اندر برازیلی وزیر سے وزارت چھین لی
برازیل کے وزیر صحت نیلسن ٹیش نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر صدر جایر بولسنارو کی حکومت کے ساتھ اختلاف رائے کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ برازیل کے وزیر صحت کویہ وزارت ایک ماہ قبل ملی تھی۔کرنا کی وبا نے ان سے ایک ماہ کےاندر اندر وزارت سے محروم کر دیا۔ خیال رہے کہ برازیل میں اب تک کرونا سے 14 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برازیل میں کرونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد میں جرمنی اور فرانس سے بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کے روزکرونا کے مزید 200 ہزارنئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
برازیلی وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نیلسن ٹیش نےجمعہ کی صبح اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کردیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ ایک ایسےوقت میں پیش کیا جب کچھ ہی دیر بعد وہ کرونا کے حوالے سے معمول کی پریس کانفرنس کرنے والے تھے۔
خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق صدر اور وزیر صحت کے درمیان اختلافات 'کلورکین دوائی کو کرنا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرنے کے معاملے پرپیدا ہوئے تھے۔ مستعفی وزیر جو پیشے کے اعتبار سے خود بھی ڈاکٹر ہیں اس دوائی کو استعمال کرنے کے حامی نہیں تھے۔
-
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر کرونا وائرس کی لپیٹ میں
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر ولسن ویٹزل کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے ...
بين الاقوامى -
بحری جہازوں کو تیل کی عدم فراہمی پر ایران برازیل کے ساتھ برہم
ایرانی سفیر کی برازیل سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
بين الاقوامى -
برازیل نے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کیا تو یہ فلسطینی عوام پر حملہ ہوگا: سفیر
برازیلیہ میں متعیّن فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ اگر برازیل نے اسرائیل میں ...
بين الاقوامى