الحدیدہ : تنصیب کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹ جانے سے متعدد حوثی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے شہر الحدیدہ کے مشرق میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج کے عسکری میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ حوثی عناصر جمعے کے روز الحدیدہ صوبے میں تربیتی عسکری کیمپ کے قریب دھماکا خیز آلہ نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک دھماکا ہو گیا اور متعدد حوثی باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی۔ انہیں فوری طور پر ایمبولینس کی گاڑیوں کے ذریعے خفیہ طور سے الحدیدہ شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد حوثی ملیشیا نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد کئی گھنٹوں تک شہریوں کو علاقہ عبور کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے کھلے میدانوں، راستوں، کھیتوں اور رہائشی علاقوں میں دھماکا خیز آلات اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام حکومتی فورسز کی کسی بھی زمینی پیش قدمی کے اندیشے کے سبب عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں