جدہ کی مساجد میں 15 روز کے لیے بند، صرف اذان دی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورنے آج ہفتے سے جدہ شہر کی تمام مساجد میں با جماعت نماز پنجگانہ ادا کرنے پر پابندی عاید کرتے ہوئے مساجد کو صرف اذان کے لیے کھولنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ کی مساجد میں نماز پر پابندی کرونا وائرس کے کیسزسامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اختیار کی گئی ہے۔

کل جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کےپیش نظر 14 شوال 1441ھ کو پندرہ دن کے لیے مساجد سے صرف اذان کی جائے گی۔ جدہ گورنری کی تمام مساجد میں آئندہ پندرہ دن تک با جماعت نماز کی ادائی پر پابندی رہےگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اڑھائی ماہ تک کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں عبادت کی ادائی پرپابندی عاید رہی ہے۔ حال ہی میں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی مساجد میں مشروط طور پر نماز کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں