ایران میں افغان پناہ گزینوں کے قتل کا سلسلہ جاری
ایران میں پولیس نے ایک اور افغان شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایرانی پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے افغان پناہ گزینوں کی ایک گاڑی کو آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجےمیں کم سے کم تین افغان پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے۔گذشتہ ماہ ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورسز پرالزام عاید کیا گیا تھا کہ اس نے سرحد پار کرکے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پچاس کے قریب افغان پناہ گزینوں کوزندہ دریا میں ڈال دیا تھا۔
WARNING - GRAPHIC
— Heshmat Alavi (@HeshmatAlavi) June 9, 2020
June 9—Bam, south-central #Iran
1 pm local time
Authorities opened fire on a vehicle transferring Afghan migrants, killing and injuring many of the passengers, locals say.
WARNING - GRAPHIC pic.twitter.com/2CzXleynph
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں پولیس کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والے ایک افغان شہری کی لاش کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ افغان شہری کو ایک ایرانی پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
یہ ویڈیو ایک خاتون سماجی کارکن سبیدہ بورآقائی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ قتل ہونے والا شخص افغان شہری ہے جسے ایران میں ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔