برطانیہ: نسل پرستی مخالف مظاہروں کے دوران چاقو سے حملوں کے واقعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی میڈیا نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ ریڈنگ شہر میں نسل پرستوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسی شہرمیں چاقوئوں اور چھریوں کے حملوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ریڈنگ کے ایک پارک میں "سنگین حادثے" سے نمٹ رہے ہیں۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ متعدد افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا ہے ، جبکہ پولیس نے جائے واردات کو سیل کردیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ریڈنگ میں حادثے میں متاثرہ افراد کی حمایت کا اظہار کیا۔

جانسن نے ٹویٹر پر کہا کہ میرا دل ریڈنگ کے اس خوفناک حادثے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہے اور میں جائے وقوعہ پر ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں