سینتیاگو میں امریکی بحری بیڑے پر آگ بھڑک اٹھی،18افراد زخمی
اتوار کی شام سنتیاگو میں امریکی بحریہ کے ایک فوجی اڈے پر ایک امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز میں دھماکہ ہوا ہے اور اس میں دھماکے سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز کا عملہ اور فائر بریگیڈ نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ آتش زدگی کے بعد جہاز کے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
مشاهد لحريق ناتج عن انفجار على متن بارجة بالقرب من مدينة سانتياغو الأميركية pic.twitter.com/g4NkorlUpz
— ا لـ حـ ـد ث (@AlHadath) July 12, 2020
فائر فائٹرز نے بتایا کہ اتوار کے روز کیلیفورنیا کے سینتیاگو میں واقع ایک طیارہ بردار جہاز پر آگ بھڑکنے سے کم سے کم اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔
آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن اس آتش زدگی کی تصاویر اور ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں جہاز سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔