یونان کے جزیرے لیسبوس میں بدھ کو علی الصبح پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ "موريا" میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس کیمپ میں پناہ کے طالب تقریبا 70000 افراد نے عارضی سکونت اختیار کر رکھی ہے۔ یہ تعداد کیمپ کی مجموعی گنجائش سے چار گُنا زیادہ ہے۔
یونان کے جزیرے پر واقع اس پناہ گزین کیمپ میں وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملک کے اس سب سے بڑے کیمپ کو خالی کرانے کے لیے 25 فائر فائٹرز اور درجنوں گاڑیاں بھیجی گئی ہیں۔
اس دوران سامنے آنے والے وڈیو کلپوں میں پناہ کے طالب افراد کو پیدل میتیلین کی بندرگاہ کی سمت بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ادھر پناہ گزینوں کی سپورٹ کرنے والی ایک سوسائٹی "اسٹینڈ بائی لیسفوس" نے ٹویٹر پر بتایا کہ اسے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق جزیرہ کی مقامی آبادی نے کیمپ سے فرار ہونے والے افراد کو پڑوسی دیہات کا رخ کرنے سے روک دیا۔ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ "پورا کیمپ جل رہا ہے ، ہر چیز میں آگ لگی ہوئی ہے اور لوگ فرار ہو رہے ہیں"۔
دوسری جانب یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ آگ پناہ کے طالب اُن بعض افراد کی بغاوت کا شاخسانہ ہو جو اپنے علاحدہ کیے جانے پر چراغ پا تھے۔ ان افراد کا کرونا وائرس سے متاثر ہونا ثابت ہوا تھا۔
گذشتہ ہفتے یونان کے حکام نے موریا پناہ گزین کیمپ میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کا پتہ چلایا تھا۔ کیمپ میں دو ہزار افراد کے ٹیسٹ کرنے پر 35 متاثرین سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ملک میں غیر صحت مند ماحول والے کیمپوں میں بالخصوص کرونا کی وبا پھیل جانے کی روشنی میں پناہ کے طالب ہزاروں افراد کی موجودگی نے یونانی حکام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
اسی کے نتیجے میں یونان کی حکومت نے منگل 9 ستمبر سے 21 ستمبر تک ایتھنز کے قریب مہاجرین کے تین کیمپوں پر مکمل "قرنطینہ" نافذ کر دیا ہے۔ یہ اقدام مذکورہ کیمپوں میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کے اندراج کے بعد سامنے آیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں پر مشتمل قافلے کی شام میں الرکبان مہاجر کیمپ میں آمد
اقوام متحدہ کا ایک امدادی قافلہ شام کے اردن کی سرحد کے ساتھ واقع صحرائی علاقے میں قائم الرکبان مہاجر کیمپ میں پہنچ گیا ہے۔ اس کیمپ کےا ... بين الاقوامى -
بنگلہ دیش میں روہنگیا کے لیے بڑے مہاجر کیمپ کا منصوبہ خطرناک ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا تمام روہنگیا مہاجرین کے لیے ایک ہی جگہ بڑے کیمپ کے قیام کا منصوبہ بہت ... بين الاقوامى -
پیرس میں اکتوبر کے وسط میں پہلا مہاجر کیمپ کھلے گا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مہاجرین کے لیے پہلا کیمپ اکتوبر کے وسط میں کھولا جائے گا۔پیرس کی میئر این ہیڈلگو نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں ... بين الاقوامى