کینیڈا : غیر آتشی ہتھیار سے حملہ ، 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کینیڈا میں العربیہ کی خاتون رپورٹر نے بتایا ہے کہ کیوبک شہر میں ہفتے کی شب رات گئے ایک حملے میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

Advertisement

برطانوی اخبار The Guardian کے مطابق کینیڈا کی پولیس کے ترجمان ایٹن ڈویون نے کینیڈا ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی عمر پچیس برس کے قریب ہے۔ نوجوان نے "قرون وسطی" کے زمانے کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کے پاس ایک تلوار بھی تھی۔ اس بات کا شبہہ ہے کہ نوجوان نے گذشتہ روز ہیلوین کے تہوار کے موقع پر موج مستیوں میں مصروف افراد کو تیز دھار آلے سے حملے کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے اتوار کو علی الصبح اعلان کیا تھا کہ ایک پرتشدد واقعے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک اس حملے کے اسباب و محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں