سعودی عرب: ڈاکار ریلی میں خاتون سے چوری کرنے والا گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت داخلہ نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون سے چوری کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک وڈیو میں ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون کو چوری کی واردات کا شکار ہوتے دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں واقع ضلع تربہ میں سیکورٹی اداروں نے چوری کے مرتکب شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

چوری کرنے والے شخص کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان میجر محمد الغامدی کے مطابق ملزم کی شناخت کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ ملزم سعودی شہری ہے اور اس کی عمر تیس برس کے قریب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں