یمنی صدراورامریکی ایلچی کا حوثی ملیشیاکی کارروائیوں اورایرانی مداخلت سے متعلق تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے صدرعبد ربہ منصور ہادی سے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے ملاقات کی ہے اور ان سے یمن میں حوثی ملیشیا کے جرائم اور ایران کی مداخلت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

یمنی صدر کے دفتر کے مطابق عبد ربہ منصور ہادی کو امریکا کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ امریکا ایران کی مداخلت کے مقابلے میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدرعبدربہ نے امریکی ایلچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی مجرمانہ سرگرمیاں اور حملے یمن میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

لنڈرکنگ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے مقابلے میں یمنی حکومت اور سعودی عرب کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

خصوصی ایلچی نے کہا کہ امریکا یمن کے تمام فریقوں کے درمیان مستقل سمجھوتا طے کرانے کے لیے کام کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی نئی انتظامیہ یمن کےاستحکام اور سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ ایران 2014ء میں حوثیوں کی یمنی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کے بعد مکمل معاونت کررہا ہے اورانھیں ہتھیاراورفوجی آلات مہیّا کررہا ہے۔حوثیوں کا یمنی دارالحکومت صنعاء اور شمالی صوبوں پر کنٹرول ہے۔انھوں نے تب سے سعودی عرب کی جانب سیکڑوں ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں