سعودی عرب کے ساتھ تعلق بہت اہم ہے: امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے باور کرایا ہے کہ واشنگٹن اب بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔
جمعے کے روز جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "امریکا مملکت کے امن کے دفاع کا پابند رہے گا"۔
بلنکن نے واضح کیا کہ "سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اہم ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات بڑے ہیں"۔
بلنکن کا یہ بیان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق وائٹ ہاؤس کی رپورٹ کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ "امریکا مملکت کے امن کے دفاع کا پابند ہے"۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن اور شاہ سلمان کے درمیان یمن میں جنگ کے پُر امن خاتمے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران میں سعودی عرب اور امریکا کے بیچ تعلق کی گہرائی کو باور کرایا۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تا کہ یہ دونوں کے مفاد میں کام آئے اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
شاہ سلمان نے سعودی عرب کو درپیش خطرات کے تناظر میں مملکت کے دفاع سے متعلق امریکی موقف پر شکریہ ادا کیا۔ بائیڈن نے باور کرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
-
جمال خاشقجی قتل: سعودی عرب نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی
سعودی عرب کے دفتر خارجہ نے سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی کانگریس ...
بين الاقوامى -
امریکا سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد دے گا:سینٹکام چیف
سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام کو ہمسایہ ممالک اور امریکا سے مربوط بنانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
امریکا کا ایران کے ساتھ مذاکرات کی جانب واپسی کا اعلان مشرق وسطی میں تشویش کا باعث
امریکا نے آخری مرتبہ جب ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی کوشش کی ...
مشرق وسطی