سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین نے رمضان المبارک میں المسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد 50 ہزار اور عام عبادت گزاروں کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔ مسجد حرام میں آنے والے عمرہ زائرین اور عام عبادت گزار سعودی حکومت کی کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے پابند ہوں گے۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو عمرہ ادا کرنے اور مقدس مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ عمرے کے اجازت نامہ کے حصول کے خواہاں ہیں، وہ کووِڈ-19 کی دونوں ویکسین لگوا لیں اور ویکسین کی ایک خوراک سے دوسری خوراک کے درمیان کم سے کم 14 دن کا وقفہ ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکا ہے تو اس سے متعلق وزارت صحت کی ’’توکلنا‘‘ ایپ پر یہ سب تفصیل ظاہر ہونی چاہیے۔
سعودی عرب نے منگل کے روز کرونا وائرس کے 792 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی تھی۔اس طرح اب مملکت میں کووِڈ کے کل کیسوں کی تعداد 394169 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6711 مریض وفات پا چکے ہیں۔
-
رمضان المبارک میں مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے10 اسپتال 82 مراکز صحت مخت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے 'کوویڈ 19' وبا کے مضراثرات سے بچاؤ کےلیے رمضان المبارک ...
مشرق وسطی -
"کرونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو عمرہ ادائی کا اجازت نامہ جاری ہو گا"
سعودی وزارت حج وعمرہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع ...
ایڈیٹر کی پسند -
ماہ صیام میں عمرہ سیزن کے لیے تمام پیشگی تیاریاں مکمل کرلی گئیں:نائب وزیر حج
سعودی عرب کے نائب وزیر حج عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ حکومت نے ماہ صیام کے موقعے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : وزير حج و عمرہ کا معتمرین کے استقبالیہ مراکز کا دورہ
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے مسجد حرام میں معتمرین ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام میں عمرہ کے لیے آنے والے غیر مجاز افراد کی نشاندہی
سعودی عرب کے نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا ہے کہ حرم ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے مراعاتی پیکجز کی منظوری
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے کرونا وبا کی وجہ سے حج ...
مشرق وسطی