فرانس کی سعودی عرب میں اسکول پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر لڈووک پولے نے عسیر کے علاقے میں ایک اسکول پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیون کی طرف سے ڈرون طیارہ گرانے کے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

فرانسیسی سفیر نے ٹویٹ میں کہا کہ عسیر میں ایک اسکول پر حوثیوں کے ذریعہ ایک ڈرون گرانے کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں فرانسیسی سفارت خانے کی طرف سے میں اس خوفناک، بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سائنس، علم اور تعلیم کے لیے مختص جگہ یعنی تعلیمی ادارے پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔

خیال رہے کہ عسیر میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کےترجمان کیپٹن عبد العزیز الجلبان نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سول ڈیفنس کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے عسیر میں گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

سعودی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر ایک بمبار ڈرون گرا پایا۔ اس ڈرون سے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں