ترک فوج کی شامی فوج کے توپخانے راکٹ لانچروں پر شدید بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ کل ہفتے کے روز ادلب کے دیہی علاقوں میں ترک فورسز نے شامی رجیم کی وفادار فورسز کے راکٹ لانچروں اور توپ خانے پر بھاری توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔

آبزرویٹری نے بتایا کہ یہ بمباری قصبہ خان السبیل اور ادلب کے جنوب میں واقع الحامدیہ گاؤں کے کیمپوں پر گئی۔

انسانی حقوق گروپ نے مزید کہا کہ ترکی کی جانب سے یہ گولہ باری ادلب اور اس کے اطراف میں شامی فوج کی طرف سے عام شہریوں پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کی گئی ہے۔

قبل ازین شامی آبزرویٹری نے بتایا تھاکہ ادلب میں شامی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں چھ بچوں ، ایک عورت اور ایک مرد سمیت 8 شہری مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں