طالبان کی کابل میں ایوان صدر کے جم خانے میں ورزش کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان میں ہونے والی پیش رفت اور واقعات خاص طور پرطالبان تحریک کے افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنےکے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طالبان کو کابل میں ایوان صدر میں موجود جم میں داخل ہونے اور وہاں پر ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا نے اطلاع دی کہ تحریک کے عناصر نے یہ ورزش صدارتی محل میں داخل ہونے اور اتوار کوافغان صدر اشرف غنی کی ملک سے باہر فرار کے بعد کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دس دنوں کے اندر طالبان نے تقریبا تمام افغان علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ مغربی ممالک پیر کو اپنے شہریوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر اشرف غنی اتوار کو ملک سے اس وقت بھاگ گئےتھے جب عسکریت پسند شہر میں داخل ہوئے۔ صدر غنی نے ملک سے فرار کے بعد کہا تھا کہ خون ریزی سے بچنے کے لیے انہیں مل چھوڑنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر چھوڑ کردوسرے ملک پناہ لینے سے انہوں نے ہزاروں معصوم لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

تحریک طالبان نے مئی میں اس وقت بڑے پیمانے پرحملے شروع کیے تھے جب امریکا نے اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں